وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد لانے والوں نے پاکستان کے دشمنوں کا کام آسان کیا۔ بھارتی آرمی چیف کے بیان سے ثابت ہوگیا کہ بھارت غیر ذمہ دار ایٹمی قوت ہے۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہر کوئی اپنا کام چھوڑ کر دوسرے کے کام پر نظر رکھتا ہے، جبکہ اس طرح ہیجان پیدا ہوتا ہے۔
وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے تھا کہ وہ چیف جسٹس کا احترام کرتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ انتخابات میں پانچ ماہ رہ گئے ہیں،دھرنوں کی سیاست کیوں کر رہے ہیں،دھرنوں سے ایجنڈا تو حاصل ہوجائے گا لیکن نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں نے بلوچستان کے دشمنوں کا کھیل آسان کیا،پہلے بھی ایسے کاموں کے ذریعے مشرقی پاکستان کو کمزور کیا گیا۔ ن لیگ سینیٹ میں 4 سیٹ زیادہ لے تو کیا یہ ملکی مفاد سے زیادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کے لیے اچھا شگون نہیں،آئین کے تحت جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرے تو دنیا میں اچھا تاثر جائے گا۔