راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن پناہ کا جنرل باڈی کا اجلاس گزشتہ روز راولپنڈی میں ہوا۔ جس میں مہمان خصوصی سابق ائر چیف مارشل کلیم سعادت تھے جبکہ ڈاکٹر نعیم غنی، ایڈوائزر وفاقی محتسب ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا، سابق سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل کمال اکبر، سابق صدر پناہ میجر جنرل محمد اشرف خان، ڈاکٹر عبدالقیوم اعوان ، بریگیڈئر (ر) اعظم آفندی زمرد خان رخسانہ نازی۔ میجر (ر) سجاد احمد چوہان ودیگر نے شرکت کی۔ پناہ کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نےبتایا کہ پناہ نے 3 سالوں میں 24 سیمینارز، 30 سی پی آر ٹریننگ ورکشاپس، 18 فری میڈیکل کیمپ اور 20 واکس کی۔ اس کے علاوہ پناہ نے بہت سے لوگوں کا مفت علاج اور آپریشنز میں مدد کی اور تقریباً اس پر 85 لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔ انہوں نےپنجاب آئل ملز کی خدمات کا ذکر کیا۔چیف الیکشن کمشنر سکاڈرن لیڈر (ر) غلام عباسی نے بتایا کہ 3 سال کیلئے میجر جنرل (ر) مسعود الرحمٰن کیانی پناہ کے صدر اور چوہدری ثناء اللہ گھمن جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔کلیم سعادت نے کہا کہ پناہ کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ بریگیڈئر (ر) اعظم آفندی نے ہر شہر میں پناہ کی طرف سے ہسپتال بنانے کی تجویز دی اور کہا کہ اس کی خدمات کا دائرہ تمام بڑے شہروں میں لایا جائے۔ قائم مقام صدر ڈاکٹر قیوم اعوان نے پناہ کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ زمرد خان نے کہا کہ پناہ کی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کیلئے سکول کے بچوں کو آگاہی دینے کی تجویز دی۔۔