• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز اور کیپٹن صفدر کیخلاف آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت

Mariam And Safdar Summoned By Islamabad High Court Today

لندن فلیٹس ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کیخلاف نیب کی درخواست سماعت کے لیے مقرر اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ آج سماعت کرے گا۔

احتساب عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف جعلی دستاویزات کی دفعات حذف کرنے کا حکم دیا تھا ۔ نیب نے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

نیب نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف کیلبری فونٹ کی جعلی دستاویز سے متعلق سیکشن تھری اے کو فرد جرم میں شامل کرنے کی استدعا کی ہے ۔

نیب کے مطابق احتساب عدالت نے سیکشن تھری اے نکال کر غیر قانونی حکم دیا ۔

 

تازہ ترین