• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Hajj Started To Receive Applications

ملک بھر میں سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہشمند افراد نے درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

رواں سال حج درخواستیں 13 بینکوں کی مختلف برانچز میں 24 جنوری تک جمع ہوں گی اور قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہوگی۔

حج درخواستیں حبیب بینک، یو بی ایل، نیشنل، مسلم کمرشل، الائیڈ بینک، زرعی ترقیاتی بینک، بینک آف پنجاب، میزان، بینک الفلاح، میٹروپولیٹن بینک، دبئی اسلامک، فیصل اور عسکری بینک کی مقرر کردہ شاخوں سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

رواں سال پاکستان سے جانے والے مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد فریضہ حج ادا کریں گے جس میں سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار 473 اور پرائیوٹ اسکیم کے تحت 59 ہزار 737 عازمین حج پر جائیں گے،حج 2018 میں گورنمنٹ اسکیم کا کوٹہ بڑھا کر دو تہائی کیا گیا ہے اور حاجیوں سے وصول کی جانے والی رقم شریعہ اکائونٹ میں رکھی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور کے حکام کے مطابق حج درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی کاپی لگانا ضروری ہے اور قرعہ اندازی میں کامیاب عازمین بینکوں میں پاسپورٹ جمع کرائیں گےجن برانچوں میں حج فارم وصول کئے جارہے ہیں ان برانچوں پر بینر بھی آویزاں کردئیے گئے ہیں ۔

تازہ ترین