• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی وڈ اداکار ریتک روشن کو دنیا کا پرکشش ترین اداکار قرار دیا گیا ہے، رابرٹ پیٹنسن اور کرس ایوانزکو مات دیتے ہوئے ریتک سرِ فہرست ہیں جبکہ سلمان خان اس لسٹ میں پانچویں نمبر پررہے۔

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے مشہور اداکاراورلاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے ریتک روشن کو دنیا کا پر کشش ترین اداکار قرار دے دیا گیا ہے۔

ورلڈ ٹاپ موسٹ ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے دس پر کشش ترین اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق 44سالہ ریتک نے ہالی وڈکے معروف اداکاررابرٹ پیٹنسن ، کرس ایوانزاور ٹام ہیڈلٹن کو مات دیتے ہوئے فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے،اس لسٹ میں سلمان خان پانچویں نمبر پر ہیں۔

فہرست کے مطابق ریتک کے بعد دوسرے نمبر پر رابرٹ پٹنسن کو پر کشش ترین اداکار ٹھہرایا گیا ہے۔

تیسرے نمبر پرتائیوان سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ اداکار گارڈ فرے گاؤ ہیں جنہوں نے ڈراموں میں شاندار اداکاری کرکے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور اب فلموں کے ساتھ ماڈلنگ کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں اور اپنے پر کشش شخصیت کی وجہ سے ساؤتھ ایسٹ ایشا میں خاصی شہرت کے حامل ہیں اور پر کشش اداکار کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

چوتھے نمبر پر سپر ہیرو کیپٹن امریکا کا کردار نبھانے والے کرایوانز ہیں جبکہ لسٹ میں پانچویں نمبر پر بالی وڈ کے سلطان سلمان خان براجمان ہیں جنہیں دنیا کا پانچواں پر کشش ترین اداکار قرار دیا ہے۔

فہرست میں دیگر ادکاروں میں ٹام ہیڈلٹن،ہینری کیول، نوہامائیلز اورسیم ہیو گان شامل ہیں۔

تازہ ترین