اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چین کے پاکستان میں متعین سفیر مسٹر یاوجنگ نے منگل کے روز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثارسے ملا قات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی اوردو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبا دلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پرمعزز مہمان نے چیف جسٹس کو خصوصی طور پرچائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور ( سی پیک) کے منصوبہ کے با رے میں بریفنگ بھی دی اور پیپلز کورٹ آف چا ئنہ کی جانب سے انہیں شنگھائی کوآپریشن آرگنا ئز یشن کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔