• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحدی تنازعات:بھارت غلط اقدامات سے باز رہے،چین

Border Disputes China Warn India For Any Misadventure

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ سرحدی تنازعات کے بارے میں غلط اقدامات عمل میں لانے سے باز رہے۔

ایرانی میڈ یا رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دو ہزار سترہ میں بھارت کے فوجی، ریاست سکم کی سرحد پار کر کے چین کے علاقے میں داخل ہوئے جس کی بنا پر دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام نے بارہا کہا ہے کہ وہ چین سے ملنے والی سرحدوں میں بھارتی فوجیوں کی موجودگی کو مضبوط بنائیں گے اور اس سلسلے میں نئی دہلی کا اقدام ایک بار پھر گذشتہ سال کی مانند مسائل کھڑے کر سکتا ہے۔

لو کانگ نے کہا کہ بھارت کو چاہئے کہ سرحدی مسائل کے حل کے لئے صحیح طریقے کا انتخاب کرے تاکہ کشیدگی سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال ڈوکلم کے علاقے میں پیدا ہونے والے بحران سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں خاصی کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔دونوں ممالک کے درمیان2003 سے ابتک اختلافات کے حل کے لئے انیس بار مذاکرات ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین