• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگولیا میں قومی کھیلوں پر مشتمل نادام فیسٹیول کا انعقاد

دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کے لپیٹ میں ہیں جہاں کئی کئی فٹ تک جمی برف نے ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کو تفریح اور کھیل کود کا موقع فراہم کردیا ہے۔

منگولیا میں بھی ایسے ہی نوجوانوں کے لئے قومی کھیلوں پر مشتمل دلچسپ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ملک بھر سے ہزاروں افراد شرکت کرکے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

نادام فیسٹیول کی اس تقریب میں گھڑ دوڑ، نیزا بازی ،کبڈی اور تیر اندازی سمیت مختلف مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں جس میں کھلاڑی اس سخت سردی اور جمی ہوئی برف پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر جیت حاصل کرنے کی دھن میں مگن ہیں۔

واضح رہے کہ نادام منگو لیا کے روایتی کھیل کا میلا ہے جو ہرسال جوش و خروش سے منایا جاتا ہے جس میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی گھڑ دوڑمیں حصہ لیتے ہیں۔

نادام فیسٹیول میں گھڑ دور کے ساتھ ساتھ تیر اندازی ، کبڈی ،کشتی اور نیزا بازی جیسے کھیل میں نوجوان بھرپور شرکت کرتے ہیں۔

تازہ ترین