• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل ٹاؤن واقعے کیلئے انصاف مانگنے آئے ہیں، مصطفیٰ کمال

We Gathered To Demand Justice For Model Town Incident Mustafa Kamal

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کہتے ہیں ک ہآج لاکھوں لوگ ماڈل ٹاؤن واقعےکانصاف مانگنےآئےہیں،ہماری جمہوری حکومت نےآج تک ماڈل ٹاؤن متاثرین کوانصاف نہیں دیا۔

لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے تحت منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہئوے انہوں نے مزید کہا کہ کبھی کسی بدترین آمریت میں بھی ایساظلم نہیں ہوا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی الف’ ب ‘بھی نافذنہیں ہوسکی،آج کےجلسےکےانعقادپرطاہرالقادری کومبارکباد پیش کرتاہوں،خاموش لوگوں کواس نظام کےخلاف کھڑاہوناہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ظالم وہ ہےجوخاموشی سےظلم سہ رہاہے،دکھ ہوتاہےکہ ہمیں انصاف مانگنےکے لیےجدوجہدکرنی پڑتی ہے، ہمیں پاکستان کی آئندہ نسلوں کے مستقبل کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے تھا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ آج ساری رپورٹیں آنے کے باوجود وزیراعلیٰ کا استعفیٰ مانگنے آئے ہیں،ملک میں پینے کا صاف پانی نہیں، پانی میں زہر ہے، اعلیٰ عدلیہ بھی پانی میں زہرہونےکی شکایت کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء اور زخمیوں نے انصاف کے حصول کی بنیاد ڈال دی،خدارا اس اجتماع کو صرف انصاف کے حصول تک محدود نہ کریں۔

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ آج عوام پینےکےصاف پانی کے لیےجدودجہدکررہےہیں، ماڈل ٹاؤن جیسےواقعات پرکراچی والوکوبھی دکھ ہوتاہے۔

تازہ ترین