• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، ترجمان حکومت پنجاب

  لاہور(رپورٹ:شاہد اسلم) قومی احتساب بیورو لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 22جنوری کو طلب کرلیا ہے۔ ان پر پنجاب لینڈ ڈپولیمنٹ کمپنی(پی ایل ڈی سی) کے امور میں غیر قانونی اقدامات کا الزام ہے۔ جس کی وجہ سے قومی خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ نیب حکام کے مطابق پی ایل ڈی سی نے چند سال قبل پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کی فرنٹ کمپنیوں بسم اللہ انجینئرنگ اور اسپارکو سے ایک ہزار کنال اراضی پر 6700اپارٹمنٹس کی تعمیر کامعاہدہ کیا۔ جس کے بدلے میں مذکورہ دونوں کمپنیوں کو تقریباً دو ہزار کنال اراضی دی جاتی۔ رابطہ کرنےپر حکومت پنجاب کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف قانون کی حکمرانی پر ململ یقین رکھتے ہیں۔ وہ پاناما کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے اور ماضی میں بھی نیب کی تحقیقات میں حاضر ہوتے رہے۔ یہ وضاحت کئے بغیر کے وزیر اعلیٰ نیب میں پیش ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ نیب کی جانب سے تحقیقات کا یہ مطلب نہیں کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف کچھ ثابت ہوگیا ہے۔ نیب کو قومی مفاد کے حامل معاملات میں تحقیقات کا پورا قانونی حق حاصل ہے۔ حکومت پنجاب اس حوالے سے نیب سے مکمل تعاون کررہی ہے اور مستقبل میں بھی یہ تعاون جاری رہے گا۔ 
تازہ ترین