• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا،21میٹر اونچی جمی ہو ئی آبشار کا دلکش نظارہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز

ٹورنٹو( مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈامیں جاری سردی کی شدید لہر نے ایک طرف جہاں نظامِ زندگی کو متاثر کر دیا ہے وہیں کچھ ایسے نظارے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں جو عام حالات میں نظر سے نہیں گزرتے ۔ کینیڈا کے شہر Hamiltonکو آبشاروں کا شہر کہا جاتا ہے جہاں ایک سو زائد آبشاریں بہہ رہی ہیں ،اور آج کل شدید سردی کی وجہ سے کئی آبشاریں جم کر برف میں تبدیل ہو گئی ہیں۔برفیلی ہواؤں اور درجہ حرارت کے نقطعہ انجماد سے گِر جانے کی وجہ سے 21میٹر بلند آبشار جم گئی ہے جس کا دلکش نظارہ سیاحوں کی توجہ سمیٹے دکھائی دے رہا ہے ۔سر د ی کے با عث اس آبشا ر کا پا نی بر ف بن گیا توبرف کی سفید رنگ کی سینکڑوں قلمیں کسی فینٹسی ورلڈ کا نظارہ پیش کررہی ہیں۔
تازہ ترین