کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں 14فروری کو ہر صورت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔بدھ کو وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی و دیگر کے خلاف ٹڈاپ اسکینڈل کے 24 مقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پیش نہیں ہوسکے۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے انہیں 14فروری کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی حاضری سے استثنی کی درخواست بھی منظور کرلی ۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان پر فریٹ سبسڈی کی مد میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔