• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
رانی پور(نامہ نگار)کمب کے قریب ایک لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار نہ ہو سکے،تین ملزمان کے خلاف کمب تھانے پر مقدمہ دائر گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے ملزمان کے تین رشتہ داروں کو حراست میں لیا گیا تفصیلات کے مطابق کمب تھانے میں واقع گاؤں باٹھیرو میں ایک لڑکی شمائلہ گل سونیو زمین سے گھاس کاٹنے جا رہی تھی تو تین لڑکے احسان مہرانی،یار محمد مہرانی اور پرویز مہرانی انہیں زبردستی کیلوں کے باغ میں لے گئے جہاں انہوں نے لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی لڑکی کی چیخوں اور چلانے پر وہ فرار ہوگئے واقع کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی خیر پور شبیر احمد سیٹھار نے واقع کا نوٹس لے لیا پولیس تھانہ کمب کے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کر کے تفتیش کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
تازہ ترین