• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر کی ہدایت پر سیتل داس کی جائیداد کی منتقلی کی تحقیقات کا آغاز

ہالا(نامہ نگار) نیوسعیدآباد کےمعروف ہندو زمیندار آنجہانی سیتل داس کے بیٹےباپ کےقتل کی انکوائری کیلئے بھارت سےہالاپہنچ گئے۔ سیتل داس گزشتہ سال اپنے کمرےمیں پراسرارطور پر مردہ پائےگئے تھے۔ ہندو زمیندارجیٹھانندسیتل داس کےمبینہ قتل اورپراپرٹی کی غیر قانونی منتقلی کی تحقیقات کیلئےصوبائی وزیرریونیو مخدوم جمیل الزماں نےگزشتہ سال مردہ پائےگئےسیتل داس کی جائیدادکی منتقلی کانوٹس لیتے ہوئےڈپٹی کمشنرمٹیاری پرویزبلوچ کوتحقیقات کی ہدایت کردی جبکہ ایس ایس پی مٹیاری کی ہدایت پرمبینہ قتل کی انکوئری کی بھی شروع کردی گئی ہے۔ آنجہانی سیتل داس کےبھارت میں مقیم بیٹےکنیالال اور چیتن داس بھی ہالاپہنچ گئے۔کنیا لال کےمطابق آنجھانی سیتل داس نےخدشہ ظاہرکیا تھاکہ دلیپ کماراسے قتل کرکےجائیداد پر قبضہ کرناچا ہتا ہے۔ انہوں نےکہاکہ عدالتی پابندی کےباوجودسیتل داس کی پراپرٹی پر قبضےکراکربااثرلوگوں کوزمینیں فروخت کردی گئی ہیں پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ اپنی نگرانی میں غیرقانونی جائیدادکی منتقلی کےعلاوہ قتل کےذمہ داروں کےخلاف کارروائی کرکےہمیں تحفظ فراہم کرے۔ دوسری جانب دلیپ کماراورپرکاش کمارنے دعویٰ کیاکہ زمیندار جیٹھا نند عرف سیتل داس کی موت طبی تھی۔ آنجہانی نےعدالت میں دی گئی وصیت میں کشن چنددیال داس اور روشن داس کووارث ظاہرکیاتھاجبکہ شناختی کارڈمیں سیتل نے خود کو غیرشادی شدہ ظاہر کر رکھا ہے۔
تازہ ترین