• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس منصور سپریم کورٹ ،جسٹس یاور علی کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تقرری

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، جسٹس منصور علی شاہ کو ترقی دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں مقرر کرنے، لاہور ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج، جسٹس یاور علی کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تقرری جبکہ سندھ ہائی کورٹ میں 6ایڈیشنل ججز کی تقرری کا فیصلہ کرنے کے بعد معاملہ حتمی منظوری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا ہے، چیف جسٹس، میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جمعرات کے روز جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری کی سفارش کی گئی جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس یاور علی کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تقرری کی سفارش بھی کی گئی ،اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عشرت علی شاہ،سیشن جج کوثر سلطانہ ،عدنان اقبال ایڈوکیٹ ، امجد علی ایڈوکیٹ ، آغا فیصل ایڈوکیٹ اور صلاح الدین عباسی ایڈوکیٹ کو سندھ ہائی کورٹ میں ایک سال کے لیے بطور ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔

تازہ ترین