• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنیوالی نسلوں کیلئے اب کچھ کرنیکا وقت آگیا، چیف جسٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ آئین نے شہریوں کو صحت کی بہتر سہولتیں، معیاری تعلیم اور زندگی گزارنے کا حق دیا ہے، آنیوالی نسلوں کیلئے اب کچھ کرنیکا وقت آن پہنچا ہے، شفافیت ،دیانتداری اور یکسانیت کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار پی ایم ڈی سی کی عبوری کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں پی ایم ڈی سی کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ شاکر اللہ جان کی سربراہی میں کونسل کے اراکین نے شرکت کی،سپریم کورٹ کی پریس ریلیز کے مطابق فاضل چیف جسٹس نے اس بات پر زور دیا کہ شفافیت ،دیانتداری اور یکسانیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملک میں صحت کے شعبہ اور تعلیم میں بہتری آئے اور تعلیم یافتہ ڈاکٹرز سے متعلق ضروریات پوری ہو سکیں۔
تازہ ترین