• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی:پہلی بار گھٹنے کی تبدیلی کا آپریشن روبوٹس نے کیا

Dubai Hospital Conducts First Robotic Assisted Knee Surgeries

دبئی میں پہلی بار روبوٹس نے گھٹنوں کی تبدیلی کا کامیاب آپریشن کیا۔

دبئی کے مقامی اسپتال میں دو روبوٹس نے ایک سرجن کی زیر نگرانی گھٹنے کی تبدیلی کا آپریشن کامیابی سے سرانجام دے دیا ہے۔

سرجن نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری کی گئی جس میں دو روبوٹس کی معاونت حاصل تھی۔

ان کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کا استعمال دنیا بھر میں کامیابی سے کیا جا رہا ہے کیوں کہ اس میں غلطی کے امکان نہایت کم ہوتے ہیں جبکہ اعضاء کی پیوند کاری بھی کمال مہارت سے پایہ تکمیل کو پہنچ جاتی ہے اور یہ کم لاگت بھی ہوتی ہےاس لیے پہلی مرتبہ اس ٹیکنالوجی کو دبئی میں استعمال کیا گیا۔

وٹامن ڈی اور کیلشیم کی کمی کی وجہ سے ہڈیاں بھربھرے پن کا شکار ہو جاتی ہیں جس کے باعث پیر موڑنے میں یا اٹھے بیٹھنے میں شدید تکلیف ہوتی ہے جس کا پائیدار علاج گھٹنے کی تبدیلی کا آپریشن ہی ہے۔

 

 

تازہ ترین