سابق وزیر اعظم نواز شریف عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں آج ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ہری پور کے گراؤنڈ میں جلسے کی بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں اور بڑا اسٹیج بھی تیار کیا جا رہا ہے۔
مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ہری پور میں گراؤنڈ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے جلسے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے سب سے بڑے گراؤنڈ کا انتخاب کیا ہے تاکہ کسی کو شک نہ رہے کہ تنگ جگہ پر جلسہ کیا یا جلسے میں کم لوگ آئے۔
ذرائع کے مطابق جلسے سے ن لیگ کی مرکزی قیادت کے کچھ رہنما، جن میں خیبر پختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور سینیٹر آصف سعید کرمانی، وزیر اعظم کے مشیران سردار مہتاب احمد خان اور انجینئر امیر مقام خان بھی خطاب کریں گے۔