وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی آج بھکر کے نواحی علاقہ کلورکوٹ میں دریائے سندھ پر پانچ ارب روپے کی لاگت سے بنے والے پل کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ کچھ مزید ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔
چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ایم این اے عبدالمجید خان خنانخیل کے مطابق وزیر اعظم فیصل آباد سے بذریعہ جہاز میانوالی ائیر بیس پہنچیں گے اور وہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کلورکوٹ جائے گے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کلورکوٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب میں دریاخان اور کلورکوٹ کو گیس کی فراہمی، یونیورسٹی کے قیام سمیت اور ہیلتھ کارڈ بھی تقسیم کریں گے۔