• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلائنڈ ورلڈ کپ میں پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے309 رنز کا ہدف

Pakistans Target Of 309 Runs For Indias Blind World Cup

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 309 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بدر منیر 57، ریاست خان 48 اور نثار علی 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ہونے والے فائنل میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے تھی ۔

فائنل میں رسائی سے قبل پاکستان نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو زیر کیا تھا تو دوسری جانب بھارتی ٹیم نے بنگلا دیش کو ہرا کر فائنل تک اپنی رسائی ممکن بنائی تھی۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں ماضی میں ورلڈ کپ ٹرافی جیت چکی ہیں جس میں سے پاکستان نے 2 مرتبہ یہ اعزاز جیتا ہے جبکہ بھارت ایک بار بلائنڈ ورلڈ کپ جیت چکا ہے۔

تازہ ترین