• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Terrorists Attack On Kabul Hotel

کابل کے لگژری ہوٹل پر دہشت گردوں نےحملہ کیا ہے۔ مغربی خبرایجنسی کے مطابق دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسزمیں فائرنگ کاتبادلہ جاری ہے۔

افغان حکام کے مطابق ہوٹل کےاندر4 دہشت گرد موجودہیں،جن کی فائرنگ سے7 افرادزخمی ہوئے ہیں۔ دو حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کابھی دعویٰ کیا گیا ہےجبکہ ہوٹل میں موجودکچھ افراد کو یرغمال بنائے جانے اور کئی کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ترجمان وزارت داخلہ کاکہناہےکہ ہوٹل کی پہلی اوردوسری منزل کومحفوظ بنادیاگیا، جبکہ دیگر کو کلیئر کیا جارہا ہے۔

کابل کے اسی ہوٹل پر جون 2011 میں بھی خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں دس شہریوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تازہ ترین