• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو ورکرز کا سانحہ کوئٹہ کیخلاف مظاہرہ ،قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیو ورکرز نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف محکمہ صحت دفتر کچہری روڈاحتجاجی مظاہرہ کیا ، جس میں خواتین سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، مظاہرین نے بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جس میں مذمتی نعرے درج تھے اور پولیو ورکرز کو تحفظ فراہم کرنے کے مطالبات تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں پولیوڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والی پولیو ورکرز ماں ،بیٹی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ،ان کا کہناتھاکہ پولیوورکرز اپنی زندگیاں داؤ پر لگا کر قوم کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے کام کررہی ہیں مگر انہیں تحفظ حاصل نہیں ،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دوران ڈیوٹی پولیوٹیموں کو تحفظ فراہم کیا جائے ، مظاہرین نے نعرےبازی بھی کی گئی۔
تازہ ترین