• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ”سیکرٹ سپر اسٹار“ نے چینی باکس آفس پر دھوم مچا دی

ممبئی(ایجنسیاں) بولی وڈا سٹار عامر خان نے ایک مرتبہ پھر اپنی بلاگ بسٹر فلم سے سب کو پچھاڑ دیا ہے ، نئی فلم سیکرٹ سپر اسٹار نے باکس آفس پر دھوم مچا دی۔تفصیلات کے مطابق عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم سیکرٹ سپر اسٹار نے بھارت میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد چینی باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔سیکرٹ سپر اسٹار نے چینی باکس آفس پر پہلے روز کمائی میں ’دنگل‘ کو پچھاڑ دیا اور فلم نے پہلے ہی روز 43 کروڑ 35 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کی ہے۔
تازہ ترین