• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ الیون کی آمد سےمثبت پیغام جائے گا، ریاض پیر زادہ

لاہور(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ حکومت ملک میں انٹرنیشنل اسپورٹس ایونٹس کے انعقاد کے لئے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے ،ورلڈ الیون اور پاکستان جونیئر ہاکی ٹیموں کے مابین میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آنا شروع ہوگئی ہیں اور ورلڈ الیون کی پاکستان آمد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت ملک میں دہشت گردی کو شکست دے کر انٹرنیشنل ایونٹ کے لئے پر امن اور سازگار ماحول فراہم کررہی ہے،ورلڈ الیون کی آمد سے پوری دنیا میں مثبت پیغام جائے گا کہ پاکستان اور اس کے لوگ پرامن اور کھیلوں سے پیار کرنے والے ہیں۔
تازہ ترین