• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ ٹیم تیسرے ٹیسٹ میں تیسرا وکٹ کیپر آزمائیگی

جوہانسبرگ ( جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں سخت مشکل میں ہے۔ جنوبی افریقا سے ٹیسٹ سیریز میں دو ناکامیوں کے ساتھ پہلے ہی شکست ہوچکی ہے، کپتان کوہلی کو عجلت پسند اور من مانی کرنے والا کہا جارہا ہے۔ اب ٹیم جوہانسبرگ میں 24 جنوری سے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں میدان میں اترے گی لیکن اس کے ساتھ ہی ایک منفرد ریکارڈ اس سے جڑ جائے گا۔ یہ بات یقینی ہے کہ تیسرے ٹیسٹ میں وکٹ کیپنگ کے فرائض دنیش کارتک نبھائیں گے۔ دراصل مستقل وکٹ کیپر ردھیمان ساہا پہلے ٹیسٹ میں ان فٹ ہوگئے، دوسرے میچ میں یہ ذمہ داری پارتھیو پٹیل نے ادا کی لیکن وہ کیپنگ کے علاوہ بیٹنگ میں بھی ناکام رہے۔ اب دنیش کارتک جوہانسبرگ میں کیپنگ گلوز تھامیں گے۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایسا پہلی بار ہوگا کہ ہر بار کسی ٹیم نے نیا وکٹ کیپر کھلایا ہو۔ البتہ بھارتی ڈریسنگ روم میں بھی اس سبب تنائو کی کیفیت ہوگی۔ کیونکہ دنیش کارتک کی پہلی بیوی نکیتا اب اوپننگ بیٹسمین مرلی وجے کی شریک حیات ہیں۔ کارتک نے انہیں 2012 میں طلاق دی اور مرلی نے اسی برس نکیتا سے شادی کرلی تھی۔ دونوں کھلاڑی ماضی میں تامل ناڈو کی جانب سے کھیل چکے ہیں لیکن مذکورہ واقعے کے بات سے ان میں بات چیت بند ہے۔
تازہ ترین