• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹ پال میں آئس اسکیٹنگ ورلڈچمپئن شپ کاانعقاد

امریکی ریاست منی سوٹا کے شہرسینٹ پال میں آئس اسکیٹنگ ورلڈ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے آنیوالے ماہر ایتھلیٹ اسکیٹرز نے حصہ لیا۔

اس مقابلے کیلئے شہر کے مشہوراسکی ریسورٹ میں330میٹر لمبا اور 4.5میٹر چوڑااسکیٹنگ ٹریک تیار کیا گیا جسے مکمل طور پر خطرناک ڈھلوانوں کے ساتھ برف سے بھر ا گیا تھا۔

ریڈ بل کے تحت منعقدہ مقابلے میں بیک وقت چار اسکیٹرز نے ہاکی اسکیٹس پہن کر برف سے بنی طویل ڈھلوان پر یس لگائی اور اختتامی لائن تک پہنچنے کی کوششوں کرتے نظر آئے ۔

رات کے اندھیرے کے باعث مصنو عی روشنیوں کے اُجالے میں منعقدہ ا س ایڈونچر سے بھر پور آئس اسکیٹنگ کے مقابلے کو دیکھنے کے لئے ہزاروں افراد نے یہاں کا رخ کیا۔

 

تازہ ترین