اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے اعلان کے بعد فوری استعفے آ جانے چاہئے تھے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ استعفے کے اعلان کے بعد دنوں کا انتظارنہیں کرنا چاہیے تھا،استعفوں کی بات سسٹم کوڈسٹرب کرنے کے لیے ہے،ہم جمہوری پارٹی ہیں سسٹم ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔
خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ نیب کے بلانے پرکوئی پیش نہ ہوتو نیب کے قانون کا امتحان ہے، قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے،ریاست کی کمزوری سے افرا تفری پھیلتی ہے،پھرجس کی لاٹھی اسی کی بھینس ہو گی ۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے 11 کروڑ سے زائد پارلیمنٹ سے تنخواہیں مراعات لیں،استعفوں کے معاملے پرتحریک انصاف کا دہرا معیار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔