• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا ٹیررواچ لسٹ میں شامل تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی پر غور

Todays Print

اسلام آباد(زاہدگشکوری) اقوم متحدہ اور خطے کے دیگرممالک کی جانب سےشدید دبائوکےبعد پاکستان نےواچ لسٹ میں شامل 4کالعدم تنظیموں کےخلاف ’سخت کارروائی‘ کیلئےسنجیدگی سےغورکررہاہے۔ مختلف گروہوں کی فنڈریزنگ کیخلاف سول اورسکیورٹی ایجنسیزکی جانب سےکئی سال کی تحقیقات کےبعدسنجیدہ کارروائی پرغورکیاجارہاہے، ان گروہوں میں جماعت الدعوۃ اوراس کی ذیلی جماعتیں بھی شامل ہیں۔ حالیہ اقدامات سےباخبرافسران کہتےہیں، ’’چارتنظیموں کےخلاف سخت اقدامات کرنےکی سفارشات تفتیش کاروں کی جانب سےکی گئی ہے، اِن سفارشات کا ذکروزارتِ داخلہ کےتحت سکیورٹی 11-D بشمول شیڈول-II انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 میں کیاگیاہے۔ جےیوڈی، فلاحِ انسانیت فائونڈیشن، میانمار ٹرسٹ اورغلامانِ صحابہ کو گزشتہ سال واچ لسٹ میں ڈالا گیاتھا۔ حکام نےمزیدبتایاکہ نئےاقدامات کااعلان اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی مانیٹرنگ ٹیم کےدورے کےفوری بعدکیا جائےگا، یہ ٹیم آج پاکستان پہنچےگی۔ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اورفیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کےحکام نےاُن دودرجن سےزائدافراداورتنظیموں کےخلاف تحیقیقات شروع کی تھیں، جولشکرِطیبہ اوراُن سےملحقہ تنظیموں کیلئے2014 میں چندہ اکٹھا کررہے تھے۔ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اورایف آئی اے نےامریکی وزارتِ خزانہ کےآفس آف فارن ایسٹ کنٹرول کی جانب سےفراہم کردہ تجاویزکی بنیاد پرتحقیقات کاآغازکیاتھا۔ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی جانب سے تیار کردہ ایک انتہائی خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے،’’30ستمبر 2014کوامریکی وزارتِ خزانہ کےآفس آف فارن ایسٹ کنٹرول کی فراہم کردہ تفصیلات کےمطابق خصوصی طورپرنامزدافرادکی فہرست کواپڈیٹ کیاگیا۔

تازہ ترین