• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کے اعلان پر استعفےفوری آنے چاہئے تھے، عدالتیں حکمرانی کیلئے نہیں، چیف جسٹس اپنا ادارہ ٹھیک کریں، خورشیدشاہ

اسلام آباد(خبرایجنسی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار دوسروں کو درست کرنے کی بجائے اپنے ادارے کو ٹھیک کریں،عدالتیں انصاف کرنے کے لیے ہوتی ہیں حکمرانی کے لیے نہیں، عدالتوں کے پاس 8لاکھ کیسز زیر التوا ہیں، اس کو بھی گورننس ہی کہا جاتا ہے،عمران خان کی جانب سے استعفوں کے اعلان کے بعد تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے فوری استعفے آ جانے چاہیں تھے،رائوانوارکو مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے،ان کی سرپرستی کیلئے زرداری پر لگایا جانے والا الزام غلط ہے۔پیر کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد کو بڑھا کر 35کرنا چاہیے، پنجاب ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 60سے 80جبکہ سندھ میں 45ہونا چاہیے۔خورشید شاہ نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے استعفوں کی بات سسٹم کو غیر مستحکم کرنے کیلئے کی لیکن ہم جمہوری پارٹی ہیں اس لیے سسٹم کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، تحریک انصاف نے پارلیمنٹ سے 11کروڑ روپے سے زائد تنخواہیں اور مراعات لیں، عمران خان نے بھی 70سے 80لاکھ روپے لیے ہیں، پی ٹی آئی یہ سب پیسے واپس کرے، استعفوں کے معاملے پر تحریک انصاف کا دہرا معیار ہے۔
تازہ ترین