• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچی سے زیادتی کا مجرم پکڑنے پر تالیاں بجاتے، شرم آنی چاہیے، خورشید شاہ

Clap On Catching Off A Criminal Offense For Child Abuse Is Shamefull Khurshed Shah

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ بچی سے زیادتی کا مجرم پکڑنے پر آپ تالیاں بجاتے ہیں، شرم آنی چاہیے، جہاں دیگر مذمتی قراردادیں آتی ہیں تو ایسی تالیاں بجنے کی بھی مذمت ہونی چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ایسے عمل سے قوم کی دل آزاری ہوئی،انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں قصور واقعے جیسے ہزاروں واقعات ہوئے ہیں، 2017 میں زیادتی کے الزام میں 60 ملزمان پکڑے گئے، کسی کو سزا نہیں ملی، قصور میں 2016 میں 66 بچوں سے زیادتی ہوئی، کسی کو سزا نہیں ملی۔ ایسے واقعات پر نتیجہ صفر ہے۔

خورشید شاہ نے شہباز شریف کی گزشتہ روز کی پریس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں جرائم ہوتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوتا کہ متاثرہ افراد پر تالیاں بجائی جائیں، تالیاں بجانے کے عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، شرم آتی ہے کہ ایسے واقعات ہوں اور تالیاں بجائی جائیں۔

تازہ ترین