چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ میری کراچی کی تقریر سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں، میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا۔
کراچی میں ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ میں نےا سکرٹ کے بارے میں چرچل کا قول دہراکر مثال دی تھی ،خواتین ہمارے معاشرے کا پچاس فیصد حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس بات پر ایشو بنانے کی کوشش کی گئی ہے ۔