سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا میں مسلح افراد نے کیبل آپریٹر ز کی لاکھو ں روپے مالیت کی تا ریں کاٹ دیں اسلحہ کے زور پر بوسٹر اور سپلائٹر بھی چور ی کرلئے کیبل آپرٹر ز پر فائرنگ بھی کی گئی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ در ج کرلیاکیبل آپریٹر ز نے اعلا ن کیا کہ اگر ملز ما ن گرفتار نہ کئے گئے تو وہ کیبل کی نشریا ت بند کر دیں گے۔کیبل آپریٹر ز ایسو سی ایشن کے ضلعی صدر با با شفیق ڈوگر جنر ل سیکرٹری چوہدر ی طارق آرائیں نے مشتر کہ پریس کا نفر نس میں بتا یا کہ ملز م ظہیر گجر،را نا خضر اور دو نامعلوم ساتھیوں نے پہلے کیبل آپریٹر ز سے بھتے کا تقاضا کیا اور کہا کہ ہما ر ے علاقے میں کیبل چلانی ہے تو بھتہ دینا پڑ ے گا بھتہ نہ دینے پر مسلح افراد نے گلشن عز یز کا لو نی ،ہاتھی چوک ، فیصل ٹاؤن میں مو جو د 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی کیبل کاٹ دی بوسٹر اور سپلائٹر اتار لئے جس سے پورے علاقے میں کیبل کی نشریا ت بند ہو گئیں اس کے بعد مسلح ملز ما ن نے دھمکی دی کہ اگر انہیں بھتہ نہ دیا گیا تو کیبل کا کا ر وبار کر نے والوں کوقتل کر دیا جا ئے گا ۔کیبل آپریٹر نا صر محمو د کی مد عیت میں تھانہ اربن ایر یا پولیس نے ملز م ظہیر گجر اور اس کے تین ساتھیو ں کے خلا ف مقدمہ در ج کرلیا ہے ۔کیبل آپریٹر ز ایسو سی ایشن کے عہدیداران نے ہنگامی پریس کانفر نس میں اعلا ن کیا کہ اگر واقعہ میں ملوث ملز ما ن کو فوری طور پر گرفتار نہ کیا گیا تو کیبل آپریٹر ز راست اقدام پر مجبو ر ہو جا ئیں گے اور اس کے لئے انتہائی سخت اقدام اٹھانا پڑ ا تو اس سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔تھانہ اربن ایر یا پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ در ج کرلیا گیا ہے اور ملز ما ن کی گرفتار ی کے لئے چھاپے ما ر ے جا رہے ہیں ۔مزید برآں صحافی تنظیمو ں کا اجلا س سرگودھا پر یس کلب کے جنر ل سیکرٹری ملک محمد اصغر کی قیا دت میں ہو ا جس میں واقعہ کی پر زور الفا ظ میں مذ مت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ ملز ما ن کو فی الفور گرفتار کیا جا ئے۔