• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ہال آف فیم ایوارڈز نے سابق اولمپئنز کو تقسیم کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سابق کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف میں جاری کیے گئے ہال آف فیم ایوارڈز نے سابق اولمپئنز اور دیگر کھلاڑیوں کو تقسیم کردیا ہے۔ چند اسے سرارہے ہیں جبکہ کچھ نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سابق اولمپئن شہناز شیخ نے کہا ہے کہ پی ایچ ایف کی جانب سے ہال آف فیم اور ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان اس کھیل میں ملکی سطح پر اچھی تبدیلی ہے جس سے ملک میں اس کھیل کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ ہال آف فیم ایوارڈ اچھا سلسلہ ہے۔ دوسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکریڑی اولمپئن خالد بشیرنے کہا ہے کہ ہال آف فیمایک اچھی کوشش ضرور ہے مگر فیڈریشن نے یہ شروعات اپنی کرپشن چھپانے کے لیے کی۔ فیڈریشن نے اپنے ہی چار ملازموں شہباز سینئر ، حسن سردار، اصلاح الدین اور شہناز شیخ کو ہال آف فیم میں شامل کر لیا، کوئی پوچھنے والا نہیں کہ یہ فہرست کس نے بنائی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی بدترین رینکنگ کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ کھو چکی ہےاور اس کے اصل ذمہ دار فیدریشن کے سیکریٹریاور صدر ہیں۔
تازہ ترین