• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترال کے مختلف علاقوں کوبجلی کی عدم فراہمی کیخلاف مظاہرہ

پشاور(خبرنگار)چترال کے رہائشیوںنے چترال کے مختلف علاقوں کوبجلی کی عدم فراہمی کے خلاف پشاورپریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے کی قیادت سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی کر رہے تھے جبکہ اس موقع پرمولانا جاوید احمد ، ڈاکٹر نذیر ، فضل ربی جان اور دیگر چترالی با شندےبھی موجود تھے۔ مظاہرین نےکہاکہ وہ گولین گول ہائیڈل پاور پراجیکٹ کی تکمیل پر مملکت کویت ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی کاوشوںکوسراہتے لیکن دوسری جانب علاقہ بروز جہاں 30میگاواٹ بجلی کی سپلائی کیلئے گرڈاسٹیشن تعمیر کیا گیا ہے تاہم یوسی بروز کوبجلی کی نعمت سے محروم رکھا گیا اسی طرح یوسی آیون ، یوسی شیشی کوہ ، یوسی عشریت کے علاقہ ارسون ، یوسی ارندوبشمول دمیل نسار ، تحصیل لٹکوہ کی تمام یو سیز اور آپر چترال کو بجلی پہنچانے کا کوئی ہوم ورک نہیں کیا گیا اب تک تحصیل لٹکوہ ، تحصیل چترال کے بروز، آیون ، بمبوریت ، رمبور ، بریر ، جنجریت کوہ ، شیشی کوہ ، ارسون اور تحصیل ارندو کے علاقوں میں کھمبوں کی تنصیب کا کام شروع ہی نہیں کیا گیا۔ لہٰذا فور ی طوران علاقوں میں وزیر اعظم کے آنے سے قبل بجلی کے کھمبے نصب کئے جائیں اور حسب ضرورت ٹرانسفارمر مہیا کئے جائیں بصورت دیگر ہم ان علاقوں کے مکینوں کو لے کر وزیر اعظم کے چترال آمدکے موقع پر بھر پور احتجاج کریں گے ۔
تازہ ترین