• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی شعبہ کی صوبائی بنیادوں پر تقسیم ترقی کیلئے خطرناک ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ تعلیمی شعبہ کی صوبائی بنیادوں پر تقسیم ملکی ترقی کیلئے خطرناک ہے‘ تعلیمی معیارات کو یکساں جبکہ نئی نسل کو جدید سائنسی علوم سے روشناس کرانا ہو گا۔ وہ گزشتہ روز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں جاری پانچویں سٹیک ہولڈرز کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم کے تحت اسلام آباد میں عنقریب ایشیاء کا سب سے بڑا ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم جبکہ تعلیم پر نیشنل ٹاسک فورس بنا کر مستقبل کا لائحہ عمل دیا جائیگا۔ کانفرنس میں وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان، این سی ایچ ڈی کی چیئرپرسن رزینہ عالم خان اور وی سی اوپن یونیورسٹی شاہد صدیقی سمیت ملک بھر کے ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ احسن اقبال نے کہا کہ ترقی کیلئے نئی نسل کو سائنسی تعلیم بھی دینا ہو گی۔ اس سال پہلی سے پانچویں تک نیا نصاب لاگو کر دینگے۔ وزیر تعلیم بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔ 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں۔ تمام وفاق المدارس سے بات چل رہی ہے بہت جلد خوشخبری دیںگے۔
تازہ ترین