چیف جسٹس پاکستان نےتمام ائرپورٹس سے گزشتہ 15دنوں میں پرائیویٹ طیاروں کی پرواز سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں ۔
سپریم کورٹ کے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے ہدایت کی ہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی 27 جنوری تک کراچی رجسٹری میں تفصیلات جمع کرائیں۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے ملک بھر تمام ائر پورٹس سے گزشتہ 15دن کی نجی طیاریوں کی پرواز کا ریکارڈ طلب کیا ہے ۔
اعلامیے کے مطابق قومی ائر لائن میں جعلی ڈگری پر بھرتی ہونے والے پائلٹس اور ان کیخلاف انکوائریز کی تفصیلات بھی کل طلب کرلیں۔