پاکستان ہاکی کے لئے ایک اور برادن آگیا،پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا دورہ ارجنٹینا زیادہ اخراجات کے سبب ملتوی کردیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ارجنٹینا نے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی میزبانی سے انکار کردیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کا معیار ایسا نہیں کہ سیریز کھیلی جائے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان جونیئر اور اولمپک چیمپئن ارجنٹینا کےد رمیان5فروری سے5 میچوں کی سیریز شیڈول تھی ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے دورے کے تمام انتظامات کرلئے گئے تھے لیکن پی ایچ ایف نے یہ کہہ کر دورہ ملتوی کر دیا کہ اس وقت زیادہ توجہ سینئر ہاکی ٹیم پر ہے۔
قومی سینئر ٹیم نے رواں برس بڑے ایونٹس میں شرکت کرنا ہے، جس میں کامن ویلتھ گیمز ، ایشین گیمز ، چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ کپ شامل ہیں ، اس کے علاوہ عمان میں ایک تین ملکی ٹورنامنٹ بھی رکھا گیا ۔
پی ایچ ایف کو بجٹ کے انتظامات کرنا ہیں ایسے میں جونئیر ہاکی ٹیم کا دورہ ارجنٹینا بہت مہنگا ثابت ہو رہا تھا اس لئے ملتوی کر دیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ارجنٹینا نے پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کو کمزور حریف سمجھتے ہو ئے دلچسپی ظاہر نہیں کی اور کھیلنے سے انکار کر دیا۔