• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خونخوار شارکس پر تھرلر فلم ’ڈیپ بلو سی2‘ کا پہلا ٹریلر

ایکشن، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور فلموں کے دیوانوں کے لیے خوش خبری یہ ہے کہ ماضی کی ہٹ فلم ’ڈیپ بلو سی‘ کا نیا سیکوئل ’ڈیپ بلو سی 2‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ڈارین اسکاٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی سائنسدانوں کی ایک ٹیم کے گرد گھوم رہی ہے ، جوزیر سمندر ایک ریسرچ لیبارٹری میں شارکس کو کنٹرول کرنے کے لیے ان پر تحقیق کرتے ہیں ۔

تحقیق کے دوران شارکس ان کے کنٹرول سے باہر نکل آتی ہیں اور سمندر کی گہرائی میں موجود سائنسدانوں کی ٹیم کے لیے خطرہ بن جاتی ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں ڈینیلی سیورے، مائیکل بیچ، روب مائز، للی اسپینجن برگ، ڈیرون مائر، نیتھن لن سمیت دیگر فنکار اپنے اپنے مخصوص کرداروں میں نظر آئیں گے۔

اس تھرل سے بھرپور فلم کی کہانی ایرک پیٹرسن، ہینز روڈیونوف اور جیسیکا اسکاٹ نے تشکیل دی ہے جبکہ پروڈکشن کے فرائض ٹام سیجرسٹ نے انجام دئیے ہیں۔

فلم رواں برس جولائی میں امریکا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس فلم کا پہلا حصہ ’ڈیپ بلو سی‘ کے نام سے 28جولائی 1999میں ریلیز کیا گیا تھا، جسے عوام میں بے حد ممقبولیت حاصل ہوئی تھی۔

تازہ ترین