• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان کی کمسن عاصمہ کا قاتل پکڑا نہ جاسکا

Mardan Murderer Of Asma Could Not Be Caught

مردان کی معصوم بچی عاصمہ کو درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد کس نے جان لی ؟ سفاک قاتل کو ن تھا ؟ اب تک کوئی ملزم ہا تھ نہ آ سکا ۔پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ آ گئی ۔عاصمہ سے زیادتی کے بعد قتل کی تصدیق ہو گئی۔

اگلے مرحلے میں عاصمہ کے نمونے اور مشتبہ شخص کا ڈی این اے میچ کیا جائے گا ۔ چیف جسٹس نے عاصمہ قتل کیس کا از خود نوٹس لے لیا ۔ آئی جی خیبر پختون خوا سے 24گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے عاصمہ سے زیادتی اور قتل سے متعلق میڈیا رپورٹس پر از خود نوٹس لیا ۔ چیف جسٹس نے آئی جی خیبر پختون خوا سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

ادھر پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ میں ثابت ہوگیا کہ عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ، رپورٹ خیبر پختون خوا پولیس کو بھیج دی گئی ۔

 

تازہ ترین