• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڈلے کی کمپنی ہے پھر بھی صداقت کا سرٹیفکیٹ دیا گیا،مریم نواز

Laudleys Company Is Still Given A Certification Maryam Nawaz

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ لاڈلہ کہتا ہے کمپنی اس کی ہے اورجرم اس کا ہے، پھر بھی اسے صداقت کا سرٹیفکیٹ دے دیا جاتا ہے ۔

جڑانوالہ میں ن لیگ کے جلسہ عام سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ کیا آپ ایسا پاکستان چاہتے ہیں ،جس میں سزا پہلے سنادی جائے اور مقدمہ بعد میں چلے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ وفاداری کیاہوتی ہے،یہ کوئی جڑانوالہ کےعوام سےپوچھے،اٹھو اور نواز شریف کے خلاف سازشی مہروں کو سبق سکھادو۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ججوں نے عمرا ن خان سے کہا تم نوازشریف کو باہر نہیں کرسکے ، درخواست لاؤ ہم نکالیں گے ،بنچ پر بیٹھے پانچ ججز پٹشنر کے ساتھ مل جاتے ہیں ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ پاناما میں نوازشریف کا نام تک نہیں تھا،لیکن فیصلہ ان کے خلاف آیا،ہم عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔

تازہ ترین