کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کپتان سرفراز احمد کو فون کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سرفراز احمد اور ٹیم کے کھلاڑیوں کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی پر پوری قوم کو فخر ہے۔ عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی صلاحیت اور محنت کا واضح ثبوت ہے۔دریں اثناءپاکستانی کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ،پی سی بی گورننگ بورڈ کے سابق رکن پروفیسر اعجاز فاروقی ،ندیم عمر، سابق کپتان معین خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر کپتان سرفراز احمد کو مبارک باد دی ہے۔