راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)بسنت کا تہوار قریب آنے کے ساتھ ساتھ راولپنڈی میں پتنگ بازی بڑھ گئی ہے اور شہریوں نے دھاتی تار اور پتنگوں سے پابندی کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی ہیں۔ایگزیکٹیو مجسٹریٹس اور پولیس کے پاس پتنگ بازی روکنے کے اختیار کے باوجود شہر بھر میں اڑنے والی پتنگیں سوالیہ نشان بنی ہوئی ہیں۔دھاتی تار کے استعمال سے بجلی کی فراہمی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔سڑکوں پر پتنگ لوٹنے والوں کے باعث ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہورہا ہے۔جمعہ کو خاص طور پرپتنگ بازی کے باعث بار بار بجلی کی سپلائی منقطع ہوتی رہی ہے۔ اتوار کو بھی آریہ محلہ،جامع مسجد روڈ، چکلالہ کے گردونواع، جھنڈا چیچی اور ڈھوک چراغدین کی آبادیوں میں پتنگ بازی عروج پر رہی د وران پتنگ بازی کیمیکل دھاگوں کا استعمال کیا جا رہا ہے جوکہ واپڈا کی 132کے وی ہائی وولٹیج لائنوں اور کھمبوں پر گرنے سے حادثات کا مئوجب بن رہی ہیں۔شہریوں نے حکومت پنجاب اور راولپنڈی پولیس سے اپیل کی کہ وہ پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈائون کرکے عوامی مشکلات کا زالہ کریں۔