• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف و مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی درخواست منظور

Contempt Of Court Petition Approved Against Nawaz Sharif And Mariam Nawaz

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے عدنان اقبال کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں نواز شریف، مریم نواز، الیکٹرانک میڈیا کے نگراں ادارے پیمرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز نے کوٹ مومن جلسے اور پنجاب ہاؤس میں عدلیہ مخالف تقاریر کیں، نواز شریف اور مریم نواز کے بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں، ان کے خلاف توہین عدالت پر کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین