• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریمی ایوارڈ کا میلہ برونو مارس نےلوٹ لیا

گریمی ایوارڈز 2018 کا رنگا رنگ میلہ پاپ آرٹسٹ برونو مارس نےلوٹ لیا۔

نیو یارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں منعقدہ 60ویں سالانہ گریمی ایوارڈز 2018 میں برونو مارس نے 6 ایوارڈ جیت کر دھوم مچادی۔

اس کے علاوہ ایڈ شیرین کے گیت شیپ آف یو 'کو بیسٹ پاپ سولو پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

گریمی ایوارڈز کےریڈ کارپٹ پر میں فنکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے نت نئے فیشن سے مزین دلکش ملبوسات زیب تن کی ہوئی تھیں ۔ اس موقع پر اداکاروں نے اپنے جلوے بکھیر کر تقریب کو چار چاند لگا ئے۔

ایوارڈ شو میں بیسٹ ریپ پرفارمنس ایوارڈ کین ڈرک لامر کو ان کے گیت ’ہمبل ‘کے لیے دیا گیا، برونو کے ’24 کے میجگ ‘ البم کو البم آف دی ائیر جبکہ بیسٹ نیو آرٹسٹ کی حقدار الیسیا کارا قرار پائیں۔

ایوارڈ شو کا یہ رنگا رنگ میلہ رات گئے تک جاری رہا جس میں فنکار ایوارڈز جیتنے پر خوشی سے نہال دکھائی دئیے۔

 

 

تازہ ترین