• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ایس آئی پر نوجوان کے قتل کا الزام،چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محبت کی شادی کرنے والےشاہ پورچاکر کے رہائشی کو پولیس افسر نے تشدد کرکے قتل کیا تاہم دو سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے،مقتول کے بھائی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ ،چیف جسٹس ہائی کورٹ اور آئی جی سندھ سے اپیل کی ہے کہ قتل کے مقدمے میں ملوث پولیس افسر کو گرفتار کیا جائے ان خیالات کا اظہار مقتول علی محمد کے والد خان محمد نے پیر کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،امقتول کے والد نے بتایا کہ میرے بیٹے علی محمد نے چند سال قبل اے ایس آئی اصغر اعوان کی سوتیلی بیٹی شازیہ سے محبت کی شادی کی تھی جس کے بعد اس نے اپنی بیوی کے ہمراہ کورنگی میں رہائش اختیار کی لیکن اے ایس آئی اصغر نے اسکی رہائش معلوم کرلی اور اس نے پہلے کچھ مسلح افراد کو بھیج کر علی محمد اور اسکی بیوی شازیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کی دھمکی دیتے ہوئےگھر سے قیمتی سامان ،نقد رقم لے کر فرار ہوگئے ،کچھ روز بعداسکو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا ۔
تازہ ترین