• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک پاکستان کےلیے انتہائی اہم منصوبہ ہے، چیف جسٹس

Cpec Is A Very Important Project For Pakistan

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ سی پیک پاکستان کےلیے ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے،سی پیک منصوبے سے متعلق کئی تنازعات سامنے آ رہے ہیں، میں نے تمام چیف جسٹس صاحبان کو بلا لیا ہے،ہم سی پیک منصوبے سے متعلق تمام تنازعات کا حل چاہتے ہیں۔

کٹاس راج مندر سے متعلق از خود نوٹس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کٹاس راج کا تالاب اور مندر بحال ہونے چاہئیں، مندرکےتالاب کا پانی فیکٹریوں کےسبب کم ہورہاہےتوفیکٹریاں دوسرابندوبست کریں،فیکٹریز کی وجہ سے آلودگی پھیل رہی ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں،صدیق الفاروق صاحب کی ٹرم ختم ہوچکی،کیسےاب تک تعینات رہ سکتے ہیں؟

چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی نوازش پر یہ کب تک عہدے پر رہیں گے؟صدیق الفاروق کتنی دیر ن لیگ کے دفتر پر کام کرتے رہے؟
سیاسی وابستگی اور ذاتی پسند و ناپسند پر بھرتیاں نہیں ہونی چاہئیں۔

سپریم کورٹ نے صدیق الفاروق کو نوٹس جاری کردیا۔

تازہ ترین