پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی کامیاب بالی وڈ ڈیبیو فلم ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا۔
فلم میں صبا قمر کی جاندار اداکاری نے پاکستان سمیت بھارت کے مداحوں کو بھی اپنا اسیر کرلیا تھا۔

فلم میں صبا قمر نے بالی وڈ کے تجربہ کار اداکار عرفان خان کے ساتھ کام کیا اور دونوں کی جوڑی کو کافی پسند کیا گیا تھا۔
فلم ساز بھوشن کمار فلم کے سیکوئل کی تیاریاں کر رہے ہیں جبکہ ’ہندی میڈیم 2‘ کا اسکرپٹ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

بھوشن کمار کا کہنا تھا کہ فلم 'ہندی میڈیم کی وجہ سے مجھے پہلی مرتبہ فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین فلم ساز کا اعزاز ملا ہے، لہذا میں اور عرفان اس کا سیکوئل بنانے کے لیے تیار ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ جلد شروع کردی جائے گی جبکہ امکان ہے کہ فلم رواں برس کے آخر میں ریلیز کردی جائے۔