• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک پر تمام چیف جسٹسز کا اجلاس طلب، اس پر تنازعات کا  حل چاہتے ہیں،چیف جسٹس

Todays Print

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نےسی پیک پر اٹھنے والے تنازعات پر پالیسی سازی کے لیے ملک بھر کی صوبائی ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کا اجلاس آئندہ ہفتے کے روز طلب کرلیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اپنے ریمارکس میں کہاہے کہ سی پیک پاکستان کے لیے ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے،منصوبے سے متعلق کئی تنازعات سامنے آرہے ہیں، ہم سی پیک منصوبے سے متعلق تمام تنازعات کا حل چاہتے ہیں،حکومت کے پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتےلیکن منصوبے سے متعلق کئی تنازعات سامنے آرہے ہیں، ملک کی ضرورت اور سی پیک کو بھی دیکھنا ہے۔

تازہ ترین