لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس یاور علی کے چیمبر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، چیمبر میں آگ اس وقت لگی جب وہ کمرہ عدالت میں کیسز کی سماعت کر رہے تھے، شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پر عدالتی عملے نے فورا قابو پا لیا تاہم آگ سے کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ کوئی ریکارڈ ضائع ہوا۔