• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال گرائونڈ پر وکلاء کے قبضہ کے خلاف نوجوانوں کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ایف ایٹ ضلع کچہری سے ملحقہ فٹ بال گراونڈ پر وکلا کے قبضہ کے خلاف علاقے کے نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وکلا پڑھے لکھے لوگ ہیں جو جانتے ہیں کہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کی سہولتیں فراہم کرکے ہی غلط کاموں کا شکار ہونے سے روکا جاسکتا ہے، مگر بے حسی کی انتہا دیکھیے کہ وکلا نے اپنے چیمبرز قائم کر لئے۔ سی ڈی اے حکام اور ضلعی انتظامیہ بھی بے حسی اور بے بسی کا شکار نظرآتی ہے ،جونوجوانوں کی فٹ بال گرائونڈ کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن(ر) مشتاق احمد سے جب اس ضمن میں رابطہ کیاگیا تو ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام کو عدالتی حکم امتناعی کے خلاف ہائی کورٹ جانے کی ہدایت کر دی گئی ہے حکم امتناعی ختم ہونے پر سی ڈی اے اور ضلعی حکام مشترکہ آپریشن کرکے قبضہ ختم کرائیں گے۔
تازہ ترین